ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ23 لاکھ 90 ہزار938 ہوگئی

اسلام آباد:ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ23 لاکھ 90 ہزار938 ہوگئے۔ 2018 کے عام انتخابات کے بعد مرد ووٹرز کی تعداد میں 33لاکھ32 ہزار، خواتین ووٹرز کی تعداد میں 31 لاکھ جبکہ خوابہ سراؤں ووٹرز کی تعداد میں 576 کا اضافہ ہوا۔ دستاویزات کے مطابق عام انتخابات2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد10 کروڑ59 لاکھ 55ہزار409 تھی، دسمبر 2019 تک رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 64لاکھ 35ہزار529 کا اضافہ ہوا،مرد ووٹرز کی تعداد میں 33لاکھ32 ہزار، خواتین ووٹرز کی تعداد میں 31 لاکھ جبکہ خوابہ سراؤں ووٹرز کی تعداد میں 576 کا اضافہ ہوا۔دستاویزات کے مطابق پنجاب کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد6 کروڑ43لاکھ 52 ہزار953 ہو گئی ہے جس میں 3 کروڑ55لاکھ 42 ہزار529 مرد ووٹرز،2 کروڑ 88لاکھ 8 ہزار573 اور1851 خواجہ سرا شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق سندھ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2 کروڑ36لاکھ48 ہزار ہو گئی ہے جس میں 1 کروڑ31لاکھ 4 ہزار422 مرد ووٹرز،1 کروڑ5لاکھ 43 ہزار158 اور421 خواجہ سرا شامل ہیں.دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد1 کروڑ89لاکھ 50 ہزار900 ہو گئی ہے جس میں 1کروڑ8لاکھ 17 ہزار833 مرد ووٹرز،81لاکھ 32 ہزار940 خواتین اور127 خواجہ سرا شامل ہیں۔ بلوچستان کے مجموعی ووٹرز کی تعداد46لاکھ35ہزار546،اسلام آباد کے مجموعی ووٹرز کی تعداد8لاکھ3ہزار538ہو گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں