پسنی، بی این پی نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دے کر شاہراہ بلاک کردیا

پسنی (نمائندہ انتخاب )پسنی سے بی این پی پسنی زون کے پبلیکیشن سیکرٹری وحید مجید اور ان کے دو بھائیوں کی عدم بازیابی کے خلاف بی این پی نے لواحقین کے ہمراہ مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دے کر شاہراہ کو بلاک کردیا،کراچی سے مکران کے لئے آمدورفت معطل ، شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کے پیاروں کو گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کر دیا ہے جن کے لئے پانچ روز پہلے بھی پسنی زیرو پوائنٹ پر کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا تھا جبکہ ضلعی انتظامیہ کے یقین دہانی پر دھرنے کو چار روز کے لیے مؤخر کر دیا لیکن ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود ان کی بازیابی نہیں ہوسکی، انہوں نے کہا ان کے پیاروں کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں