تربت، ایم 8 شاہراہ پر جاری دھرنا اے سی کیچ کیساتھ مذاکرات کے بعد ختم
تربت(مانیٹر نگ ڈ یسک) تربت میں آج صبح ایک شخص کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے خلاف اہلخانہ نے ایم 8قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لاء کالج تربت کے سیکورٹی گارڈ سعید ولد نیک بخت کو مبینہ طور پر لاپتہ کرنے کے خلاف ان کے اہلخانہ نے ایم 8 شاہراہ بلاک کردی، مظاہرین نے سنگ آ باد تجابان کے مقام پر دھرنا دے کر سڑک پر ٹریفک روک دی جس کے بعد دو طرفہ ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی تھی ۔جس کے بعد اسٹنٹ کمشنر کیچ محمد جان کی جانب سے علاقے کے معززین کے ہمراہ آج سعید بلوچ کے لواحقین سے مذاکرات ہوئے۔ اسٹنٹ کمشنر کیچ نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ تین دن کی الٹی میٹم کے اندر سعید بلوچ کو بازیاب کیا جائے گا جس کے بعد لواحقین نے وقتی طور پر اپنا دھرنا موخرکردیا۔ لواحقین اور اسٹنٹ کمشنر کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سی پیک شاہراہ کو وقتی طور پر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا


