وزیراعلی کا کرانی روڈ دھماکے کی مذمت،ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سرفرازبگٹی

مانیٹر نگ ڈیسک : وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کرانی روڈ دھماکے کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہید اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں، سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Load/Hide Comments