پنجگور سے اغوا ہونیوالے شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، لواحقین کا احتجاج
پنجگور سے اغوا ہونیوالے شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، لواحقین کا احتجاج
پنجگور (نامہ نگار) گزشتہ شب گوارگو مزدالو سے اغوا ہونے والے عبدالحمید کی تشدد زدہ لاش تسپ پولیس تھانہ کی حدود سے برآمد۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب مقتول عبدالحمید کو مزدالو کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغوا کے دوران فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا تھا جبکہ تقریباً ایک ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، مقتول عبدالحمید کی تشدد زدہ لاش تسپ پولیس اسٹیشن کی حدود سے برآمد ہوئی ہے۔ رشتہ داروں نے لاش کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دھرنا اور احتجاج کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوارگو آغا ظفر حسین، ڈی ایس پی امیر جان، ایس ایچ او سٹی توفیق، ایس ایچ او تسپ مجاہد بلوچ کی یقین دہانی پر مقتول کے ورثا نے احتجاج موخر کردیا اور لاش کو اٹھاکر تدفین کے لیے لے گئے۔ واضح رہے کہ مقتول کی اہلیہ بھی واقعہ کے دوران قتل ہوئی تھی جسکی آج صبح تدفین ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس اور لیویز فورس تفتیش کررہی ہے


