چولستان کینال سندھ کیلئے ایٹم بم سے کم نہیں، ایاز لطیف پلیجو

حیدر آباد(انتخاب نیوز) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ چولستان کینال سندھ کے لیے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ مل کر سندھ کو تباہ کر رہی ہیں۔ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف قومی عوامی تحریک سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ کوٹ غلام محمد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ چولستان کینال سندھ کے لیے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ مل کر سندھ کو تباہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ ہے، دریائے سندھ پر کینال نکالنے کا کوئی منصوبہ قبول نہیں کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں