تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے رہنماﺅں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

پشاور (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے رہنماو¿ں کے درمیان اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے صدر جنید اکبر سے ملاقات کی، جنید اکبر نے شوکت یوسفزئی کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر سے اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے اختلافات کے خاتمے کے لیے بات چیت کی۔ شوکت یوسفزئی کی جنید اکبر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے کی گزارش کی، جس پر جنید اکبر نے اختلافات کے خاتمے کے لیے شوکت یوسفزئی کی گزارش پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور اپنے خدشات سے بھی آگاہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں