نوشکی، پانچ روز پرانی لاش برآمد

نوشکی (آن لائن)نوشکی میں پانچ روز پرانی لاش برامد شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا تفصیلات کے مطابق نوشکی قاضی آباد حیات آباد کے پہاڑوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوگئی جنہیں بذریعہ ایمبولینس ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ۔ جس کا شناخت عبدالحق ولد محمد خان قوم محمد حسنی ساکن کلی فقیران کے نام سے ہوئی ۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ، ہسپتال زرائع کے مطابق لاش پانچ روز پرانی ہے ۔ ڈاکٹروں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے اور شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی
Load/Hide Comments