دوہری ملازمت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی سی کوہلو کی صحافیوں کو یقین دہانی

کوہلو (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل احمد بلوچ سے صحافیوں کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقے میں دوہری ملازمت کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف شکایات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ متعدد سرکاری ملازمین سرکاری نوکری کے ساتھ ساتھ نجی اداروں یا دیگر ذرائع سے بھی آمدن حاصل کر رہے ہیں، جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی مفاد کے بھی خلاف ہے، ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے جامع تحقیقات کی جائیں گی اور جو افراد دوہری ملازمت میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کوہلو میں شفافیت اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی قواعد کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں