پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور ا±مید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، یقین ہے مسیحی برادری پ±رامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں