پشین میں نادرا کی کارروائی، ہزاروں مشتبہ شناختی کارڈ بلاک

پشین (یو این اے) نادرا حکام نے ضلع پشین کے مختلف دیہات میں جاری 2670 شناختی کارڈز کو بلاک کر دیا ہے۔ نادرا آفس پشین کے مطابق یہ کارڈز دو اقسام کے کیسز سے تعلق رکھتے ہیں، ایک وہ افراد جو نیشنل ری ویری فکیشن پروسس کے تحت کسی اور خاندان میں شامل پائے گئے اور دوسرے وہ افراد جن پر غیر ملکی ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی (ڈی ایل سی) کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر زاہد خلجی نے پیچیدہ کیسز کی فہرست جاری کی ہے۔ نادرا آفیشلز کا کہنا ہے کہ ان بلاک شدہ کارڈ ہولڈرز میں سے بیشتر افراد گزشتہ آٹھ سال میں نہ تو کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور نہ ہی اپنی اصل دستاویزات فراہم کر سکے، جس پر کمیٹی نے کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں