ہمیں دھوکے میں رکھ کر بل پاس کروایا گیا، زابد علی ریکی، اپوزیشن کا مائنز اینڈ منرلز بل کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ

ویب ڈیسک : میر زابد علی ریکی نے پوائنٹ آف پبلک انٹرسٹ پر اظہارِ خیال کیاان کا کہنا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز کا بل جب پاس ہوا اس سے قبل لائبریری میں مشاورت کی گئی، سی ایم ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی، بل کمیٹی کے حوالے کیا گیا اور ہم نے ہر پوائنٹ کو باغور مطالعہ کیابل 120 صفحات پر مشتمل تھا جو کہ ایوان میں پیش ہوا اور پاس ہوابل کے جن پوائنٹس پر اتفاق ہوا تھا کہ بل سے حذف کئے جائینگے، ان کو حذف نہیں کیا گیاڈرافٹ کے اندر ردوبدل کیا گیاہمیں دھوکے میں رکھ کر بل پاس کروایا گیامائنز اونرز سے گواہی لے لی جائے، بیشک ہماری باتوں پر یقین نہ کیا جائےبعد ازا اپوزیشن نے مائنز اینڈ منرلز بل کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں