نوکنڈی، فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق
نوکنڈی (نامہ نگار) نوکنڈی میں شاہراہ پر واقع ہوٹلوں کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں قبائلی رہنما گہور خان مندازہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق، سفید رنگ کی گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گہور خان شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ لیویز فورس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔مقامی سطح پر اس واقعے نے شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ قبائلی عمائدین نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
Load/Hide Comments


