پنجگور اور بولان سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

پنجگور، بولان (نامہ نگار، صباح نیوز) پنجگور کے علاقے پیرے جھلگ سے ایک شخص کی لاش برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ڈھاڈر کے نواحی علاقے چاندرامی سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد۔ لاش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ایم ایس سول ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر محمد زاہد سرکی نے بتایا کہ لاش دو دن پرانی لگتی ہے، لاش تشدد زدہ ہے گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔ لاش شناخت کیلئے سول ہسپتال ڈھاڈر میں رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں