خضدار میں فائرنگ سے نوجوان قتل، کوئٹہ میں ٹریکٹر کی زد میں آکر بچہ جاں بحق

خضدار، کوئٹہ (بیورو رپورٹ، صباح نیوز) زہری یکبوزی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد حسن ہرند نامی نوجوان قتل۔ تفصیلات کے مطابق خضدارکی تحصیل زہری کے علاقے یکبوزی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محمد حسن ولد نواب خان قوم ہرند زہری موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مقتول رات کواپنے گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا۔ ملزمان تاریکی کافائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ میر ہوٹل کے قریب ٹریکٹر کی زد میں اکر بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کا نام منصف ولد ندیم عمر 11 سال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں