جیکب آباد، کمسن بچی گھر میں مبینہ اتفاقی گولی لگنے سے جاں بحق، زیارت، کوئلے سے لوڈ ٹرک الٹنے سے ڈرائیور زخمی

کوئٹہ(این این آئی) زیارت کے قریب کوئلے سے لوڈ ٹرک الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو زیارت کے علاقے مانگی کے قریب کوئلے سے لوڈ ٹرک الٹنے سے ڈرائیور شیر ولی بلوچ ذخمی ہوگیا جبکہ ٹرک کو نقصان پہنچایا ٹرک الٹنے سے شاہراہ ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند ہوگئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے اور راستہ کھولنے کیلئے اقدامات شروع کردیئےدوسری جانب جیکب آباد میں 11 سالہ بچی گھر میں مبینہ اتفاقی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مبارکپور تھانہ کی حدود گاؤں چیف گورشانی میں گھر میں مبینہ اتفاقی گولی لگنے سے 11 سالہ بچی سلمہ گورشانی زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر نے بچی کے فوت ہونے کی تصدیق کی، ڈاکٹر کے مطابق بچی اسپتال پہنچنے سے پہلے فوت ہوچکی تھی بچی کے ورثہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کرکے لاش لے گئے، بچی کے والد لشکراں گورشانی نے بتایا کہ بیٹی نے گھر میں موجود پستول سے بے خبری میں حرکت کی جس سے اسے گولی ہے تاہم واقعہ کے متعلق حدود کی پولیس بے خبر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں