کے پی اور پنجاب میں آندھی اور طوفانی بارش سے اموات 19 ہوگئیں

کراچی (انتخاب نیوز) ملک کے مختلف حصوں میں شدید آندھی اور طوفانی بارشوں کے باعث اموات کی تعداد 19 تک جاپہنچی جبکہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے، دوسری جانب املاک کو نقصان پہنچنے کے علاوہ بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش بھی دیکھنے میں آئی۔ اسلام آباد میں بھی تیز ہوا، ژالہ باری اور شدید بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات ملیں۔ خیبر پختونخوا میں شدید ہواو¿ں اور ژالہ باری نے فصلوں اور بجلی کی ترسیلی لائنوں کو شدید نقصان پہنچایا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، صوبے بھر میں 113 سے زائد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، جبکہ پشاور، مردان، خیبر، صوابی، سوات اور ایبٹ آباد کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں