قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی
اسلام آباد(انتخاب نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولرپینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے زیرصدارت ہوا، جس میں سولرپینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کےلیےایئرکرافٹ کی درآمد کوسیلز ٹیکس استثنی دینے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے چھوٹی گاڑی پر سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 26-2025 پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری کو یقینی بنانے کے لیے تجویز ہے کہ سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے۔


