چمن، لیویزفورس پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک اہلکارجان کی بازی ہار گئے، دوز خمی

مانیٹر نگ ڈیسک : ضلع چمن میں دوران گشت لیویزفورس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس میں ایک لیویز اہلکارجاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطا بق چمن میں پرانے تبلیغی مرکز کے سامنے نامعلوم مسلح افراد کی لیویز فیلکن پر فائرنگ سے ایک اہلکا ر عصمت اللہ جاں بحق جبکہ عبا س اور عبدالرازق زخمی ہو گئے جنہیں فو ری طو ر پر سول ہسپتال چمن منتقل کردیاگیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں