بلوچستان اسمبلی میں بجٹ 2025-26 کی منظوری، کسی رکن نے مخالفت میں ووٹ نہیں دیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے مجموعی طور پر 94 مطالبات زر ایوان میں پیش کئے۔ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 53 مطالبات زر جبکہ ترقیات اخراجات کیلئے 41 مطالبات زر ایوان میں پیش۔ حزب اختلاف کی جانب سے ایوان میں مجموعی طور پر کٹوتی کی 11 تحاریک پیش کیں۔ ایوان نے حزب اختلاف کی تمام کٹوتی کے تحریکیں مسترد کر دیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی زمرک اچکزئی نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ کو زیر غور لانے کی تحریک پیش۔ بلوچستان اسمبلی نے متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری دی ‘ کسی رکن نے مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔
Load/Hide Comments


