تفتان، مال بردار ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، پاکستان ایران ریلوے ٹریک معطل

چاغی (انتخاب نیوز) تفتان سے کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی 8 بوگیاں نوکنڈی کے قریب سما لانڈھی کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔ بوگیاں سیلفر سے بھری ہوئی ہیں بحالی کا کام جاری ہے۔ بوگیاں اترنے کی وجہ سے پاک ایران ریلوے ٹریک معطل ہے۔ متاثرہ بوگیوں کی ٹریک پر بحالی کا کام جاری ہے، جلد ٹریک کو بحال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں