خضدار، طوفانی بارش اور ڈوزر گرنے سے دوافراد جاں بحق
خضدار(نمائندہ انتخاب)خضدار بارش کےدوران دیوار گرنے سے نوجوان جان بحق تفصیلات کے مطابق خضدار ومضافات میں طوفانی بارش کے باعث کوشک خضدارکے مقام پر دیوارگرنے سے نوجوان محمد داؤد ولد محمد انور قوم مینگل جان بحق ہوگئے نعش کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال خضدار لایاگیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی دریں اثنا خضدارمیں دوسرا واقعہ پیش آئی ڈوزرکو گاڑی سے اتارنے کےدوران پھسلنے سےایک شخص کےاوپرگرکر موقع پرجان بحق پولیس کے مطابق خضداربولان کالونی میں ڈوزر کو گاڑی سے اتارا جارہا تھا کہ اس دوران ڈوزراچانک پھسل کرمحمد یعقوب ولد فیض محمد قوم لانگو کے اوپر گرگئی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچایاگیا پولیس اور ڈاکٹروں کے معائنہ کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


