گلگت بلتستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں، 3 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا

کراچی (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بابو سر ٹاپ پر موسلا دھار بارشوں اور کلاو¿ڈ برسٹ کے نتیجے میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہر سو تباہی پھیل گئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں اور تودے گرنے سے سیاحوں کی تیس سے زائد گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ اب تک تین لاشیں نکال لی گئی ہیں اور پندرہ سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے چلاس میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق کلاو¿ڈ برسٹ کے بعد وادی میں اچانک آنے والے شدید سیلاب نے تفریحی مقامات کی جانب جانے والے درجنوں سیاحوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لینڈ سلائیڈنگ اور ریلوں کی زد میں آکر متعدد گاڑیاں پہاڑی ندی نالوں میں بہہ گئیں۔ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن دشوار گزار راستوں، تباہ شدہ سڑکوں اور خراب موسم کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ واقعے کے بعد بچ جانے والے ایک سیاح نے روتے ہوئے اپنے خاندان کی ہلاکت کا دکھ ان الفاظ میں بیان کیا کہ ’ہم سیر کو آئے تھے، لیکن سب کچھ برباد ہوگیا، میری آنکھوں کے سامنے سب کچھ بہہ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں