غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کا سفاکانہ قتل انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے، بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مارگٹ کے علاقے میں ایک مرد اور خاتون کے سفاکانہ قتل کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ایوان میں اراکین اسمبلی نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف انسانیت سوز ہیں بلکہ معاشرتی امن و انصاف کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ ایسے جرائم کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک اور عدالتوں کو مثر کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Load/Hide Comments


