پنجاب کے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں کیا ہورہا ہے، مولانا ہدایت الرحمن

ملتان (انتخاب نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے ہماری اچھی خدمت کی، بلوچستان پولیس کی بھی 8 رکاوٹیں ہم نے عبور کیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ ہم بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کیا ہورہا ہے یہ ہم پنجاب کے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے مسافر بھائیوں کو شہید کیا گیا، ہم نے اسمبلی میں بھی واقعے کی مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں