ایم پی اے قادرعلی نائل کی میاں غنڈی قرنطینہ آمد، زیرعلاج افراد کا احتجاج اور نعرے بازی،

کوئٹہ:میاں غنڈی میں قائم قرنطینہ مرکز میں موجود افراد کا احتجاج حکومت کے خلاف نعرہ بازی لیویز کو طلب کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو رکن بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل کی میاں غنڈی کے قرنطینہ سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے پہنچے تو قرنطینہ میں موجود مشتعل افراد نے سہولت کی عدم دستیابی پر احتجاج کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے کے خلاف نعرے بازی کی اور ایڈمن آفس کا گھیراؤ کیا مظاہرین نے کہا کہ انہیں سہولیات نہیں دی جارہیں سردی میں ہیٹر،کمبل سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہے انہیں کسی سے ملاقات کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے ایسے لوگ جو ٹھیک ہیں انہیں گھروں کو جانے نہیں دیا جارہا سردی میں ٹینٹوں میں رہنے سے انکی حالت خراب ہو رہی ہے، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل نے بتایا کہ قرنطینہ میں رکھے گئے افراد اپنے اپنے علاقوں میں جانا چاہتے ہیں،اس کے علاوہ انہیں یہاں کافی مسائل کا سامنا ہے،ہماری کوشش ہے کہ انہیں تمام سہولیات فراہم کریں۔ دوسری جانب قرنطینہ کیمپ سے موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں عملے اور ڈاکٹرز نے بھی مطالبہ کیا کہ انکے پاس سہولیات کا فقدان ہے وہ خود بھی انفکٹڈ ہوگئے ہیں لہذا انکی جگہ نئے ڈاکٹرز اور عملہ لایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں