کوئٹہ، تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے میاں بیوی حادثے کا شکار، شوہر جاں بحق
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، حادثے میں شوہر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ جوڑے کا تعلق ہزارہ ٹاﺅن سے ہے۔ واقعے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ٹریکٹر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


