بلوچستان کے عوام امن کے دشمنوں کے خلاف متحد ہیں، سرفراز بگٹی
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ژوب میں ’بھارتی سرپرست خوارج کو واصلِ جہنم‘ کرنے والے سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور کہا کہ بلوچستان کے عوام امن کے دشمنوں کے خلاف متحد ہیں۔وزیراعلیٰ نےکہا کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور دہشت گردوں کے سہولت کار بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا بروقت اور مؤثر ایکشن قابلِ فخر ہے اور بلوچستان کے امن و خوشحالی کی راہ میں کھڑی ہر رکاوٹ کو مٹا دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


