فورسز نے 14 اگست پر حملے کیلئے سہولت کاری کرنیوالے لیکچرار کو گرفتار کرکے بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ 14 اگست کو دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔ دہشتگردوں نے ان بچوں کو نشانہ بنانا تھا جو جشن آزادی منا رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرفتار لیکچرار مبینہ طور پر اس حملے میں سہولت کاری میں ملوث تھا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ لیکچرار نے موٹر سائیکل دہشگرد کو منزل تک پہنچایا۔ خودکش حملہ آور نے 14 اگست پر کارروائی کرنا تھی۔ ریلوے اسٹیشن پر حملے میں یہی لوگ ملوث تھے۔ ریلوے اسٹیشن پر حملے میں 32 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ گرفتار لیکچرار نے خود اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کی۔ محرمیوں کی جو داستان سنائی جاتی ہے اس میں کچھ سچ نہیں۔ بلوچستان کے عوام گمراہ کنندہ عناصر سے دور رہے۔ پاکستان کو توڑنے کی منظم کوشش برسوں سے جاری ہے۔ بیانیہ چلایا جاتا ہے کہ بلوچستان کے لوگ محروم ہے۔ گرفتار ہونے والا پروفیسر کہاں سے محروم ہے ؟۔ لوگ کہتے ہے بلوچستان میں طاقت کا استعمال ہو رہا ہے۔ سازش کے تحت پسماندگی کو دہشگردی سے جوڑا جاتا ہے۔


