اے این ایف نے اسلام آباد کے مختلف یونیورسٹیز سے 14 سو کلو گرام کی منشیات پکڑی ہے، قومی اسمبلی کے کمیٹی میں انکشاف
اسلام آباد: انتخاب نیوز :ایچ ای سی نے نیشنل اسمبلی کی اشورینس کمیٹی میں انکشاف کیا ہے کہ اے این ایف نے اسلام آباد کی یونیورسیٹز سے اردگرد سے 1400 کلو گرم کی منشیات پکڑی گئی ہے اس کمیٹی میں ایچ ای سی کی جانب سے مزید یہ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی یونیورسیٹز کے اردگرد سے 189 کلو گرام کی منشیات پکڑی گئی ہے
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں بے تحاشہ منشیات ہے، کالجز اور جامعات میں منشیات ہے، یہ بتائیں یہ منشیات کہاں سے آرہی ہے، پہلے تو ہم کہتے تھے افغانستان سے آتی ہے، یہ بھی بتائیں جامعات میں کس طرح منشیات بیچی جارہی ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں منشیات فروش اتنے مضبوط ہوچکے ہیں کہ ایک کونسلر کو قتل کردیا۔
اے این ایف کے افسر نے بتایا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں بھی مہم چلائی، تعلیمی اداروں میں سپلائی کی جانے والی 1453 کلو منشیات پکڑی اور 300 زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بریگیڈیئر عمران علی نے بتایا کہ اسیکنرز اور کیپسٹی کا بھی مسئلہ ہے، سوشل نیٹ ورک کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والا گروہ بھی پکڑا گیا، اس سال اب تک 19 گینگز کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ 7 ارب کی جائیدادیں بھی منجمد کرائی ہیں۔


