کالا باغ ڈیم ریاست کیلئے ضروری ہے، اگر کسی کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جائے، وزیراعلی گنڈاپور
ویب ڈیسک : وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کیلیے ضروری ہے اور اگر اس پر کسی کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جائے۔خیبرپختونخوا ہاو¿س اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے۔انہوں نے کاہ کہ ہم کچھ ڈیمز کے نام لینے سے ڈرتے ہیں, کالاباغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے اور اگر اس حوالے سے کسی کے تحفظات ہیں تو بات کر کے انہیں دور کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے اپنا حصہ دینے کے لیے تیار ہیں دیگر صوبوں کو اس میں حصہ ڈالنا چاہیے تاکہ یم کی تعمیر ممکن ہو سکے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے ڈیم بنانے میں تاخیر کی اس وجہ سے اتنا زیادہ نقصان ہوا ہے اور اب صوبائی حکومت اپنے طور پر ڈیم بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی آفات کے حوالے سے کام نہیں کیا گیا اور نہ ہی ڈیم بنائے گئے، ہم نے گزشتہ سال 6 ڈیم مکمل کیے، ہیںل، گومل زام ڈیم بن گیا ہے جس کی وجہ سے نقصانات کم ہوئے اور اب ہم مختلف اضلاع میں ڈیم بنارہے ہیں تاکہ مسائل کم ہوں،وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم پشاورکے تحفظ کے لیے جبہ ڈیم بنارہے ہیں، بڈھنی پشاورسے سیلاب سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی دیواربنائی جارہی ہے۔علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ بونیر میں کلاﺅڈبرسٹ ہوا ہے جس کادرختوں سے کوئی تعلق نہیں، کلاﺅڈبرسٹ موسم میں حدت کی وجہ سے ہورہے ہیں جوکہیں بھی ہوسکتے ہیں۔ پتھروں کوسیلاب کے ساتھ روکنے کے لیے سوئزرلینڈکی طرز پرنیٹ لگائے جائیں گے۔


