سوڈان، دارفور کے گاﺅں میں تباہ کن بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہزار افراد جاں بحق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان کے وسطی دارفور کے گاوں تَراسن میں تباہ کن بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک ہزار افراد جاں بحق ہوگئے۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق علاقے پر قابض باغی گروہ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (ایس ایل ایم-اے) نے کہا کہ یہ خوفناک واقعہ 31 اگست کو کئی دنوں کی طوفانی بارشوں کے بعد پیش آیا اور اس نے ’پورے گاوں کو مکمل طور پر زمیں بوس کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ گاو¿ں کے تمام ایک ہزار سے زائد رہائشی جاں بحق ہو گئے ہیں، صرف ایک شخص زندہ بچا ہے۔ ان اعداد و شمار کی فی الحال آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی، کیوں کہ تنازع کا شکار اس خطے تک رسائی محدود ہے، لیکن اگر تصدیق ہو جائے تو یہ سوڈان کی حالیہ تاریخ کی سب سے ہلاکت خیز قدرتی آفت ہوگی، دارفور کے گورنر منی مناوی نے اس لینڈ سلائیڈ کو ’انسانی المیہ‘ قرار دیا۔


