کوئٹہ شہر میں جلسے پر ہونے والا حملہ سیکورٹی اداروں کی نااہلی اور غفلت کی انتہاء ہے، مولانا فضل الرحمان

مانیٹر نگ ڈیسک : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کوئٹہ میں دھماکہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں جلسے پر ہونے والا حملہ سیکورٹی اداروں کی نااہلی اور غفلت کی انتہاءہے واقعہ میں ملوث عناصر سخت سزا کے مستحق ہیں جمہوری لوگوں کا راستہ پارلیمنٹ کے اندر سے بھی روکا جارہا ہے اور پارلیمنٹ سے باہر امن وامان کی مخدوش صورتحال کی کسی کو پرواہ نہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت عوام کو امن کی فراہمی میں مکمل ناکام ہیں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کی بلندی درجات کے لیے دعاءگو ہوں۔شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوںحملے میں محمود خان اچکزئی , سردار اختر مینگل اور دیگر رہنماو¿ں کے محفوظ رہنے پر اللہ کریم کے حضور شکر ادا کرتے ہیںمحمود خان اچکزئی ،سردار اختر جان مینگل اور دیگر قائدین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں