پنجگور کے علاقے سوردو سے ایک شخص کی لاش برآمد

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے علاقے سوردو سے ایک شخص کی لاش برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سوردو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سبزل ولد لعل محمد سکنہ وشاپ سریکوران کے نام سے ہوئی، جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں