مفرور سابق ہسپانوی بادشاہ کی ابوظہبی میں موجودگی کا انکشاف
ابوظہبی/میڈرڈ :اسپین سے کرپشن کے الزام کے بعد فرار ہونے والے سابق ہسپانوی بادشاہ جوان کارلوس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 3 اگست سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق ابوظہبی میں شاہی خاندان کے ترجمان نے بتایا کہ 82 سالہ سابق ہسپانوی بادشاہ ابوظہبی میں ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ جوان کارلوس نے شاہی گھر والوں کو بتایا ہے کہ وہ 3 اگست کو امارات گئے تھے اور وہ اب وہاں موجود ہیں۔
Load/Hide Comments


