جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے، طاہر اشرفی

ویب ڈیسک :پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ کسی گروہ، فرد یاجتھے کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ ہمیں مذہبی رواداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے رویے تبدیل کرنے ہوں گے، اسلام میں غیرمسلم کی جان ومال کے تحفظ کوبھی اہمیت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے پاکستان کو اپنے سے کئی گنا بڑی قوت بھارت پرفوقیت دی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہمیت کاحامل ہے اور حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔حافظ طاہرمحمود اشرفی کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو کوئی ہراساں نہیں کرسکتا، کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان میں اقلیتوں کا بھی اتنا ہی حق ہےجتنا مسلمانوں کا، ہم نے پیغام پاکستان کو اس کی عملی صورت میں لاناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں