اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی لاش کی تلاش جاری، ملنے والی لاش محمدافضل کی نہیں ہے ، ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی
کوئٹہ (آن لائن) ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی لاش کی تلاش جاری۔ تاہم تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی محمد سلیم ترین کے مطابق لیویز فورس اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی لاش کی تلاش کر رہی ہے۔ ہرنائی کے علاقے زرد آلو سے برآمد ہونے والی لاش نوجوان محبت اللہ سمالانی کی ہے جسے لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی لاش کی بازیابی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زرد آلو، کوسٹ اور ٹکری کے پہاڑی سلسلوں میں تلاش کے دوران صرف محبت اللہ سمالانی کی ہی لاش ملی۔ جسے کوسٹ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔
Load/Hide Comments


