جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے پر سخت الزامات کا تبادلہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس ہفتے بھارت اور پاکستان کی پرانی رقابت ایک بار پھر ابھر کر سامنے آئی، حالانکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، سات دہائیوں سے زائد عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں اکثر جنرل اسمبلی کے اجلاس پر حاوی رہتی رہی ہیں، خاص طور پر جب دونوں وزرائے اعظم خطاب کرتے ہیں۔ ایک اشاعتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال منعقدہ 80 ویں اجلاس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کا براہِ راست تصادم تو نہیں ہوا، لیکن ’رائٹ آف ریپلائی‘ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سخت جملے ضرور کسے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں