پاکستان نے 750 کلو میٹر رینج کے حامل فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجریہ کرلیا

راولپنڈی (پ ر) فوج نے فتح 4 گراﺅنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ 750 کلو میٹر رینج کے حامل فتح 4 کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ میزائل جدید ایویانکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے، میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمینی سطح کے ساتھ پرواز کی خصوصیات کا حامل ہے۔ ان خصوصیات کے باعث یہ میزائل اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح 4 میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے جو پاکستان آرمی کے میزائل نظام کی رینج اور صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف، افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں و انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں