خالی اسامیوں کے احکامات فوری جاری کیے جائیں، بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ نے مطالبات کے حق میں یوم سیاہ منایا

کوئٹہ(یو این اے )یونیورسٹی آف بلوچستان میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی کال پر اساتذہ کرام نے آج اپنے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا۔ اس موقع پر صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری فرید خان اچکزئی، نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی سمیت دیگر رہنماں نے وائس چانسلر پر اساتذہ اور افسران کو منظور شدہ اپ گریڈیشن اور الانسز سے محروم رکھنے، خالی اسامیوں کا اشتہار نہ دینے اور غیرقانونی کٹوتیاں کرنے کے الزامات عائد کیے۔اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ اپ گریڈیشن، خالی اسامیوں کے احکامات فوری جاری کیے جائیں، بقایاجات اور پینشنز کنٹریبیوشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور کالونی میں رہائش پذیر اساتذہ سے غیرقانونی کٹوتیاں بند کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی تعیناتی میں قواعد کی خلاف ورزی کے باعث اہل اساتذہ کے حقوق متاثر ہوئے ہیں۔اساتذہ نے اعلان کیا کہ یکم اکتوبر کو بھی یوم سیاہ منایا جائے گا، سائنس بلاک میں وائٹ پیپر تقسیم کیے جائیں گے اور اگلے ہفتے جامعہ کے مین گیٹ اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جس میں سینکڑوں موجودہ اور ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین شرکت کریں گے۔دوسری جانب حکومت بلوچستان نے صوبے کی جامعات کے ملازمین کی تنخواہوںاور پنشن کے لیے 80کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا اجراءکردیا ۔ نگل کو محکمہ خزانہ بلوچستان نے صوبے کی جامعات کے لیے 80کروڑ 19لاکھ 54ہزار 226روپے کی مجموعی گرانٹ کا اجراءکردیا ۔گرانٹ کے تحت جامعہ بلوچستان کے لیے 27کروڑ 29لاکھ 79ہزار روپے سے زائد ، بیوٹمز کے لیے 17کروڑ 1لاکھ 99ہزار ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے لیے 10کروڑ 17لاکھ روپے ، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ میرین سائنسز لسبیلہ کے لیے 7کروڑ 88لاکھ 21ہزار 774روپے ، یونیورسٹی آف تربت کے لیے 4کروڑ 10لاکھ 98ہزار 438روپے ، یونیورسٹی آف لورالائی کے لیے 2کروڑ 98لاکھ 9ہزار 978روپے ، میر چاکر رند یونیورسٹی سبی کے لیے 1کرور 37لاکھ 2ہزار 725، نیورسٹی آف گوادر کے لیے 1کروڑ 23لاکھ 91ہزار 526روپے ، بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل سائنز کے لیے 1کروڑ 15لاکھ 52ہزار 378روپے ، نیورسٹی آف مکران پنجگور 91لاکھ 90ہزار 62روپے جبکہ نیورسٹی آف بلوچستان کے خاران کیمپس کے لیے 34لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ۔ محکمہ خزانہ کے مطابق یہ گرانٹ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز الاﺅنس کے تحت جاری کی گئی ہے جو کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں استعمال کی جاسکے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں