شکارپور میں سڑک کنارے سوئے 7 مزدوروں کو ٹرک نے کچل ڈالا، 6 زخمی ہوگئے

شکارپور (صباح نیوز)شکارپور کے قریب مرکزی شاہراہ بائی پاس کے مقام پرٹرک سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سبزی سے لدے ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد کو روند ڈالا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی طور پر حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم ٹرک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں