وندر میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیز رفتار پک اپ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق ، 7زخمی

وندر سونمیانی(نمائندہ انتخاب ) کوئٹہ کراچی قاتل قومی شاہراہ مزید چار انسانی زندگیاں نگل گئی ،N-25وندر کھر کھیڑا کے قریب تیز رفتار پک اپ الٹنے کیلئے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ7افراد زخمی ہوگئے ،نعشوں اور زخمیوں وندر اسپتال منتقل کردیا گیا ،ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وندر کھر کھیڑا کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گے جاں بحق اور 7افراد زخمی ہو گئے حادثے کی ملتے ہی مرک 1122ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں اور زخمیوں کو وندر اسپتال منتقل کردیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں وقاص،احسان،علی شیر،عمران اور زخمیوں میںم مشتاق،عمران،عدنان،شیر یار،عبد الرحمان ،کامران،عرفان شامل ہیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی کے مختلف اسپتالوں میں ریفر کردیا گیا جبکہ نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثائکے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں