ڈیرہ اللہ یار کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا
ڈیرہ اللہ یار (این این آئی) ڈیرہ اللہ یار کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ اللہ یار کے قریب زیرو پوائنٹ پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کچرہ چننے والا بچہ ذاکر ڈومکی جاں بحق جبکہ سراج ڈومکی شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


