استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور (انتخاب نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔ اپنے بیان میں گورنر کا کہنا تھاکہ علی امین کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے اورپیر کو دفتر کھلنے پراس پر فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھاکہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکاہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈی آئی خان میں علی امین سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں