کوہلو میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، بیس کلو آٹے کا تھیلا 21 سو سے 24 سو روپے تک پہنچ گیا
کوہلو (آن لائن) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے بیس کلو آٹے کا تھیلا 21 سو سے بڑ کر 24 سو تک پہنچ گیا ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے 20 کلو کا تھیلا 21 سو سے بڑ کر 24 سو تک پہنچ گیا تاجر برادری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈیرہ غازی خان میں 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار کا ملتا ہے لیکن کرایوں اور چیک پوسٹوں کی وجہ سے 350 روپے فی تھیلا پے کرائیے کی وجہ سے مجبوراً ہمیں 24 سو کا فروخت کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو اسٹنٹ کمشنر کوہلو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا غریب عوام پر ترس کھائیں اور ان چیک پوسٹوں کے اہلکاروں کو لگام دیں ابھی عوام بھوک سے مر جائیں گے۔
Load/Hide Comments


