کورونا وائرس’اٹلی میں مزید 368 افراد ہلاک
اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 368 افراد ہلاک ہوگئے،اطلاعات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 368 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد یورپ کے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 809 ہوگئی ہے۔
اٹلی کا علاقہ لومبارڈے اور میلان وبا کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں1500 کے قریب افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں۔
دوسری جانب اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔اسپین میں 96 نئی ہلاکتوں کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 290 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
Load/Hide Comments