میر یوسف علی قلندرانی منظر عام پر آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ خضدار کے حوالے
خضدار (بیورورپورٹ) قبائلی رہنماءجمیعت علماء اسلام کےصوبائی رہنماء سردار علی محمد قلندرانی کے فرزند میر یوسف علی خان قلندرانی دوماہ بعد منظرعام پرآگیا یاد رہے کہ وہ کراچی سے دوماہ قبل لاپتہ ہوگئے تھے انکی جماعت نے بازیابی کیلئے احتجاج کیا تھا میر یوسف علی قلندارنی کا تعلق ضلع خضدار کے علاقہ توتک سے ہے وہاں کے یونین کونسل کے چئیرمین جے یوآئی کے صوبائی کونسل کے رکن بھی ہے۔ انکی پارٹی کے ارکان اور خاندان کے لوگ میر یوسف علی قلندرانی کی بازیابی پر مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہیں 3 ایم پی او کے تحت سنٹرل جیل خضدار منتقل کر دیا گیا ہے
Load/Hide Comments


