ہنگو میں مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک، اہلکار زخمی
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق مسلح دہشت گرد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا، پولیس جوانوں نے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے حملہ آور کو ماردیا۔
Load/Hide Comments


