انڈیا میں فیس بک کی عہدیدار انکھی داس کے خلاف مقدمہ

نئی دہلی:انڈیا میں فیس بک کی جانب سے مبینہ تعصب کے حوالے سے شروع ہونے والا تنازع ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔اب چھتیس گڑھ کے ایک نیوز چینل کے صحافی آویش تیواری نے انڈیا میں فیس بک کی پبلک پالیسی ڈائریکٹر (جنوبی اور وسطی ایشیاء) انکھی داس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 295 اے، 505 سی (1) 506، 500 اور 34 کے تحت ایف آئی آر درج کروائی ہے۔انکھی داس کے علاوہ دیگر دو افراد وویک سنہا اور رام ساہو کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔صحافی آویش تیواری جنھوں نے انکھی داس کے خلاف رپورٹ درج کروائی ہے پچھلے کئی برسوں سے صحافت کے پیشے میں ہیں اور وہ چھتیس گڑھ حکومت کی فیک نیوز کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں