حب، مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق،23زخمی

حب(نمائندہ انتخاب) حب ریور روڈ پر دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق،23سے زائد افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی سول و جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،زخمیوں میں مرد،خواتین بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں،حادثے کے بعد حب ریور روڈ پر ٹریفک جام ہونے کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،حب سے کراچی جانے اور سندھ سے بلوچستان میں داخل ہونے والے شہریوں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ بدھ کے حب ریور روڈ مواچھ گوٹھ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور حب سے کراچی جانے والی مسافر بردار کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں کوسٹر الٹنے کے نتیجے میں 23سے زائد مسافر زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول و جناح اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا زخمیوں میں مرد،خواتین،بچے اور بوڑھے شامل بتائے جاتے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی آئل ٹینکر اور مسافر بردار کوسٹر میں تصادم کے باعث حب ریور روڈ پر ٹریفک جام ہونے کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں حب سے کراچی اور سندھ سے اندرون بلوچستان سفر کرنے والے شہریوں،مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو پریشانی کا سامنا پڑا دریں اثناء بدھ کے روز حب کے قریب رئیس گوٹھ آسکائی ہوٹل کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 28سالہ نوجوان محمد شا ہ ولد غلام حسین زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا متوفی کی نعش اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں